حماس نے اردن اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان الکرامہ کراسنگ میں صیہونیت مخالف آپریشن پر ردعمل کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ حماس نے اردن اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان الکرامہ کراسنگ پر صیہونیت مخالف کاروائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ الکرامہ آپریشن عرب اقوام کی قابض رجیم اور اس کے جرائم کی مخالفت کی واضح نشانی ہے۔

حماس نے تاکید کی کہ الکرامہ کراسنگ (اردن اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان سرحد) پر آج کا بہادرانہ آپریشن صہیونی دشمن کے جرائم کا جواب اور  فلسطینی مزاحمت کے لیے امت اسلامیہ کی حمایت کا اظہار ہے۔

یہ آپریشن صہیونی دشمن کے جرائم اور فلسطین اور اردن میں اس کے حریصانہ اقدامات کے خلاف عرب اقوام کی مخالفت پر زور دیتا ہے۔

حماس نے کہا کہ یہ آپریشن غزہ اور مغربی کنارے میں ہماری قوم کے خلاف نازی صہیونیوں کے جرائم اور مسجد اقصیٰ کو دوسری جگہ منتقل کرنے اور یہودی بنانے کے منصوبے کا فطری ردعمل ہے۔

الکرامہ کراسنگ آپریشن صہیونی دشمن کے خلاف عرب اقوام کی مخالفت اور القدس اور مسجد اقصیٰ کے دفاع میں مزاحمت کی حمایت پر بھی زور دیتا ہے۔

حماس نے مذکورہ آپریشن کی تعریف کرتے ہوئے عرب اور اسلامی ممالک کے عوام سے کہا کہ وہ صیہونی دشمن اور اس کی غزہ کے عوام کے خلاف جاری نسل کشی اور مغربی کنارے میں اس کے وحشیانہ حملوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔