ایرانی طلباء اس سال عالمی سائنسی اولمپکس میں چین اور امریکہ کے بعد تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، 2024 کے سائنس اولمپکس کے اختتام کے ساتھ ہی ایران 10 گولڈ، 10 سلور اور 2 کانسی کے تمغے جیت کر دنیا میں سب سے زیادہ حصہ لینے والے (53 سے 110) ممالک میں امریکہ اور چین کے بعد تیسرے نمبر پر رہا۔ 

2024 میں، ایرانی طلباء عالمی فلکیات میں پہلی پوزیشن، بیالوجی اور فزکس میں چوتھے، کیمسٹری میں آٹھویں، کمپیوٹر سائنس میں نویں جب کہ ریاضی میں اٹھارویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ 

ایران اس سال کے عالمی اولمپکس میں تیسرے نمبر پر رہا۔