مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی سے واپس آنے والے متعدد ڈاکٹروں نے اس بات پر زور دیا کہ اس پٹی میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔
امریکی میگزین پولیٹیکو نے غزہ کی پٹی سے لوٹنے والے تین ڈاکٹروں کے حوالے سے رپورٹ دی: غزہ کی پٹی میں جو کچھ دیکھا گیا ہے وہ "قحط، خشک سالی اور بیماری" کی وحشت ناک مثلث ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں صحت کی دیکھ بھال کا نظام تباہ ہو چکا ہے اور شہریوں کو غیر انسانی مصائب اور مسائل کا سامنا ہے۔
ان ڈاکٹروں نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی فوج نے کئی ڈاکٹروں کو اغوا کیا اور انہیں مہینوں تک غیر انسانی حالات میں رکھا۔
غزہ کی پٹی سے واپس آنے والے ڈاکٹروں نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ صہیونی فوج کے دعوے کے برعکس غزہ کی پٹی میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔