مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیری میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیرانتظام جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ کشمیری کسی کے غلام نہیں ہیں۔
دفعہ 370 کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کہنا چاہتا ہوں کہ ہم ان کے غلام نہیں ہیں۔ ہم جموں و کشمیر کے لوگ ہی اس خطے کے اصلی مالک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہوش کے ناخن لیں۔ طوفان آنے والا ہے جس کا ان کو سامنا کرنا پڑے گا۔
یاد رہے کہ جموں و کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں نیشنل کانفرنس نے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے جس میں عمر عبداللہ سمیت اہم رہنماوں کے نام شامل ہیں۔