مہر نیوز کے مطابق، شام کے روزنامہ الوطن نے اطلاع دی ہے کہ جمعرات کو دمشق میں شام اور ایران کے دارالحکومتوں کے درمیان تعاون کے دو معاہدوں پر دستخط ہونے والے ہیں۔
ان معاہدوں پر آج دمشق میں دونوں ممالک کے حکام کی موجودگی میں نقل و حمل، شہری فضلے کی ری سائیکلنگ، آٹومیشن اور الیکٹرانک سسٹم جیسے شعبوں میں دستخط کیے جانے ہیں۔
دونوں ممالک کے حکام کے درمیان مذہبی اور طبی سیاحت کو آسان بنانے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی۔
ان معاہدوں پر تہران اور دمشق کے میئرز کے ساتھ ساتھ بعض دیگر شامی اور ایرانی حکام کی موجودگی میں دستخط کیے جائیں گے۔