مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی چینل "این بی سی" نے باخبر ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ غزہ میں قید امریکیوں کے اہل خانہ کی درخواست پر غور کر رہی ہے کہ تاکہ وہ تل ابیب کی موجودگی کے بغیر حماس کے ساتھ کسی سمجھوتے تک پہنچ جائے۔
ان ذرائع نے مزید کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کے حکام نے امریکی شہریت کے حامل ان قیدیوں کے اہل خانہ کو آگاہ کیا ہے کہ وہ تمام آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔
گزشتہ اتوار کو امریکی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات کے دوران ان خاندانوں نے تل ابیب کی موجودگی کے بغیر حماس کے ساتھ معاہدے کا مطالبہ کیا۔
ادھر کچھ امریکی ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ بائیڈن انتظامیہ نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران اس آپشن کو تلاش کرنے کے لیے قطری ثالثوں کے ذریعے حماس کے ساتھ ابتدائی رابطے کیے ہیں، لیکن یہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے۔