مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر عظمیٰ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے لئے نیشنل کانفرنس نے مختلف حلقوں سے انتخابات لڑنے کے لئے 32 امیدواروں کی لسٹ جاری کردی ہے۔
پارٹی کے مطابق نائب صدر عمر عبداللہ گاندر بل حلقے سے الیکشن لڑیں گے۔ گاندربل نشست کئی دہائیوں سے عبداللہ خاندان کا گڑھ رہا ہے تاہم 2002 کے اسمبلی انتخابات میں عمر عبداللہ گاندربل سے پی ڈی پی کے قاضی محمد افضل سے ہار گئے تھے۔
عمر عبداللہ کے علاوہ پارٹی کی جانب سے جن دیگر امیدواروں کا اعلان کیا گیا ان میں رکن اسمبلی میاں الطاف کے بیٹے میاں مہر علی کا نام قابل ذکر ہے۔