مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان حضرت امام رضا علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر مشہد مقدس روانہ ہوگئے ہیں۔
صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈاکٹر پزشکیان پہلی مرتبہ مشہد کا دورہ کررہے ہیں۔
صدر پزشکیان مشہد میں مجلس عزا میں شرکت کرنے کے علاوہ تاجروں اور معاشی ماہرین سے بھی ملاقات کریں گے۔