پیرس پیرا اولمپک میں ایرانی کھلاڑیوں نے مزید ایک سونے اور ایک چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری پیرا اولمپک میں ایرانی کھلاڑیوں کے میڈلز کی تعداد دس سے عبور کرگئی ہے۔

امیر حسین علیپور اور مہدی اولاد نے کل کے مقابلے میں حصہ لیا اور علیپور نے سونے کا تمغہ حاصل کیا جبکہ مہدی اولاد دوسرے نمبر پر رہے۔ 

میڈل حاصل کرنے والے ایرانی کھلاڑیوں کے نام درج ذیل ہیں

گولڈ میڈل

سارا جوان مردی: ائیر پسٹل 10 میٹر

امیر حسین علیپور: ویٹ تھرو

سلور میڈل

ظفر ذاکر: ویٹ تھرو

پرستو حبیبی: کلب تھرو

زہرا رحیمی: پیرا تائیکوانڈو

فاطمہ ہمتی: پیرا تیر کمان

مہدی اولاد: ویٹ تھرو

برانز میڈل

علی رضا بخت: پیرا تائیکوانڈو

حماد حق شناس: پیرا تائیکوانڈو

علی رضا مختاری: ویٹ تھرو