مہر خبررساں ایجنسی - صوبائی ڈیسک: آج صفر المظفر کا 28 واں ہے جو کہ پیغمبر اکرم (ص) کی رحلت اور آپ ص کے نواسے امام حسن مجتبی ع کی یوم شہادت ہے۔
آج تمام اہل آسمان و زمین پیغمبر خدا کے سوگ میں ڈوبے ہوئے ہیں اور مسلمان صدیوں سے اس غم کو مناتے آرہے ہیں۔
پیغمبر اسلام (ص) کو 40 سال کی عمر میں مبعوث کیا گیا اور آپ ص نے 23 سال تک اس الہی مشن اور کار نبوت کو بخوبی انجام دیا۔
آج اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام علاقوں میں نبی رحمت ص کی رحلت پر سوگ منایا جا رہا ہے
سنندج میں رحلت پیغمبر اکرم (ص) اور امام حسن مجتبی (ع) کی شہادت پر عزاداری کا سماں
قزوین میں رحلت پیامبر ص اور امام حسن مجتبی ع کی شہادت پر ماتمی جلوس
مسجد رشت میں پیغمبر اکرم (ص) کی رحلت اور امام حسن (ع) کی شہادت پر سوگواری
یزد میں 28 صفر کی عزاداری برپا
28 صفر کی صبح شہر یزد میں مسلح افواج کی بھرپور شرکت مجلس عزا منعقد ہوئی۔
بجنورد میں عزاداری کے غم انگیز مناظر
رشت اور گیلان میں مسلح افواج کا ماتمی جلوس
حریم حضرت معصومہ س شہر قم میں عزاداری
کریمہ اہل بیت کا حرم آج صبح سے ہی پیغمبر اسلام (ص) کی رحلت کا سوگ منا رہا ہے اور ہر کوئی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے عظیم خاندان کی رحلت پر سوگوار ہے۔ سوگواران سینہ زنی کر رہے ہیں۔
صوبہ قم کی مسلح افواج نے حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کی رحلت اور آپ کے نواسے امام حسن ع کے یوم شہادت کے موقع پر حرم حضرت معصومہ سے رہبر معظم انقلاب کے دفتر تک ماتمی جلوس نکالا۔
حرم کریمہ اہل بیت(ص) میں آج دو شہیدوں "نوروز حسنی" اور "علی اکبر حسینی" کی تشییع جنازہ ہوئی جنہیں بہشت معصومہ (س) میں سپرد خاک کیا گیا۔
صوبہ ایلام میں عزاداری کا انعقاد کیا گیا
ایلام میں پیغمبر اکرم (ص) کی رحلت اور امام حسن (ع) کی شہادت کی مناسبت سے عزاداری کا جلوس فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مختلف طبقوں کی موجودگی میں سپاہ پاسداران انقلاب کے گیرژن سے ایلام شہر کے 22 بہمن اسکوائر تک نکالا گیا۔
یہ جلوس آج صبح 9:30بجے سے ایران کے دیگر صوبوں کی طرح ایلام میں بھی نکالے گئے جو یہاں کے باسیوں کی اہل بیت علیہم السلام سے محبت و عقیدت کا ناقابل بیان اظہار ہے۔
حرم رضوی میں پیغمبر اکرم (ص) اور امام حسن (ع) کے سوگ میں عزاداری
پیغمبر اکرم (ص) کی رحلت اور امام حسن مجتبی (ع) کی شہادت کے دن روضہ رضوی غم و اندوہ سے لبریز ہے۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی رحلت اور امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کے ساتھ ہی حرم رضوی کا صحن سوگوار ہے۔
اس موقع پر زائرین کی ایک بڑی تعداد دور دراز سے پیدل سفر کرتے ہوئے مشہد الرضا جانے والی سڑکوں پر رواں دواں ہے اور بڑی تعداد میں زائرین شہر میں داخل ہونے کے بعد حرم رضوی کی طرف جانے والی سڑکوں پر چل رہے ہیں۔
آج رات مزار رضوی میں خصوصی مجالس منعقد کی جا رہی ہیں۔ ان ایام میں روضہ رضوی کے پروگرام 24 گھنٹے پر مشتمل ہوں گے اور زائرین رواق امام خمینی (رہ)، مسجد گوہرشاد، حرم کے حسینیہ اور صحن پیغمبر اعظم (ص) اور صحن امام حسن مجتبی (ص) میں ان پروگراموں میں شرکت کرسکتے ہیں۔
28 صفر کے موقع پر کاشان کی مسلح افواج اور ماتمی سنگتوں کا جلوس
یوم رحلت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے کاشان کی مسلح افواج اور دینی انجمنوں کے ماتمی قافلے نے کاشان کے بسیج سینٹر سے کمال الملک اسکوائر تک جلوس نکالا۔
تبریز میں پیغمبر اکرم (ص) کی رحلت اور امام حسن (ع) کی شہادت کا سوگ منایا جا رہا ہے
آج پیغمبر اکرم (ص) کی رحلت اور امام حسن (ع) کی شہادت کا دن ہے، مشرقی آذربائیجان کے چھوٹے اور بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں لوگوں نے عزاداری میں شرکت کرکے رسول خدا ص اور ائمہ ہدای ع کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مشہد کے گاؤں کلاب کا دستہ عزاداری کرتے ہوئے
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم رحلت پر بردسک کے عوام کی عزاداری
28 صفر کے موقع پر گلستان کی مسلح افواج کی مجلس عزا
آج صبح گلستان کی مسلح افواج کی طرف سے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم وصال کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی۔
کریمیا کے پیروان اہل بیت (ع) نے رسول خدا اور امام مجتبی (ع) کے سوگ میں عزاداری برپا کی
صوبہ سمنان میں 28 صفر کو سوگ منایا گیا
صوبہ سمنان میں 28 صفر کو یوم وصال رسول اکرم (ص) اور امام حسن (ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے عزاداری منعقد کی جارہی ہے۔
ایران کے دیگر حصوں کے ساتھ صوبہ سمنان کے مختلف علاقوں میں بھی عزاداری منعقد کی جارہی ہے۔
28 صفر کو ایران کے وسطی صوبے میں بھی سوگ کا سماں
اراک (وسطی صوبے کے دارالحکومت) کے علاوہ فرحان، کامیجان، خندب، تفرش، اشتیان، محلات، دیلجان، خمین، شازند، سویح اور زرندیہ کے شہروں میں بھی 28 صفر کی مجالس منعقد کی جائیں گی۔