مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، 28 صفر کو رسول اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت اور ان کے نواسے حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر ایران کے دوسرے صوبوں کی طرح مشرقی آذربائیجان میں بھی مجالس عزا منعقد کی جارہی ہیں۔
صوبائی صدر مقام تبریز میں مختلف انجمنوں اور ماتمی دستوں کی طرف سے عزاخانوں میں مجالس عزا اور ماتم داری کی جارہی ہے۔
شہر کی سڑکوں اور شاہراہوں پر سیاہ پرچم نصب کئے گئے ہیں جوکہ صفر کے آخر تک لہرائے جائیں گے۔
مجالس عزا کے دوران خطباء اور ذاکرین رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی سیرت کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالیں گے۔