عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں روضہ امام علی (ع) کے خادمین نے پیغمبر اسلام (ص) کی شب رحلت کی مناسبت سے حرم پر سیاہ علم نصب کئے ہیں۔

مہر رپورٹر کے مطابق، نجف اشرف میں روضہ امام علی (ع) کے خادمین نے پیغمبر اکرم (ص) کے یوم رحلت کی آمد کے موقع پر حرم کے مختلف حصوں کو سیاہ کپڑوں اور علم سے سجا دیا۔

آستان علوی کے موکب اور انجینئرنگ پروٹیکشن گروپ کا عملہ حرم علوی کو سیاہ کپڑوں سے سجانے کے عمل میں حصہ لےگا۔ 

ہر سال خاندان عصمت اور مکتب اہل بیت (ع) کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد پیغمبر اسلام (ص) کی رحلت کے موقع پر تعزیت کے لئے نجف اشرف میں موجود روضہ امام علی علیہ السلام کا رخ کرتی ہے۔