امریکی ذرائع نے یمنی مسلح افواج کے حوالے سے اس ملک کی پالیسی کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یمن کے خلاف واشنگٹن کے اقدامات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا بلکہ امریکہ کو کھلی شکست ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی ذرائع نے یمن کے خلاف اس ملک کے جارحانہ اقدامات کی ناکامی کی خبر دی ہے۔

امریکی ادارے رسپانسیبل اسٹیٹ کرافٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے: یمن کے خلاف امریکہ کا فوجی آپریشن ابھی تک بے نتیجہ جارہا ہے۔

اس امریکی تھنک ٹینک ایجنسی نے واضح کیا: یمن کے بارے میں واشنگٹن کا رویہ اسٹریٹیجک غفلت اور شکست کی علامت ہے۔

رسپانسیبل اسٹیٹ کرافٹ نے تاکید کی: یمن کے بارے میں واشنگٹن کی پالیسی کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوئی ہے بلکہ امریکہ کو اس کی بہت زیادہ قیمت چکانی پڑی ہے اور اس سے علاقے میں امریکی افواج کی جانوں کو خطرہ لاحق ہونے کے ساتھ یمن اور خطے کے استحکام میں بھی خلل پڑ گیا ہے جو کہ امریکی پالیسی کی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے۔"