مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جہاد موومنٹ کی طولکرم بریگیڈ کے سینئر کمانڈر محمد جابر، جو ابو شجاع کے نام سے مشہور تھے، مغربی کنارے کے نور شمس پناہ گزین کیمپ میں غاصب صیہونی افواج کے ساتھ کئی گھنٹوں کی جھڑپوں کے بعد شہید ہو گئے۔
المیادین کے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ ابو شجاع کو ان کے چار ساتھیوں کے ساتھ اسرائیلی قابض افواج نے اس عمارت میں گھیرے میں لے لیا جس میں وہ موجود تھے۔
قابض افواج نے مغربی کنارے کے خلاف بڑے پیمانے پر جارحانہ حملے شروع کئے ہیں جو 2002 کے بعد سب سے بڑی جارحیت ہے۔
صیہونی فورسز نے درجنوں فوجی گاڑیوں اور بلڈوزروں کے ساتھ نور شمس کیمپ کی گلیوں اور بنیادی ڈھانچے کو مسمار کر دیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق صبح 4 بجے قابض فوج نے نور شمس کیمپ کی ایک عمارت پر بموں سے حملہ کیا جس کے اندر اسلامی جہاد موومنٹ کے سیینئر کمانڈر ابو شجاع اور ان کے ساتھ چار دیگر افراد موجود تھے۔
غاصب رجیم کے اس وحشیانہ حملے میں ابوشجاع اور ساتھیوں نے جوابی کاراوئی کے دوران شہادت پائی۔