مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے آج صبح کابینہ کے اجلاس میں حکومتی ہفتہ کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات کو سراہا۔
انہوں نے حکومتی ارکان سے کہا کہ وہ مہنگائی پر قابو پانے، پیداوار کی ترقی اور خوشحالی، ورچوئل اسپیس کے درست انتظام و انصرام، صوبائی دوروں اور عومی مسائل جیسے موضوعات سے متعلق رہبر معظم کے رہنما اصولوں اور ہدایات پر سنجیدگی سے عمل کریں۔
ایرانی صدر نے کہا کہ میرے لیے یہاں موجود ہونا لوگوں کے درمیان رہنے سے زیادہ مشکل ہے اور میں سنجیدگی سے یقین رکھتا ہوں کہ ہمیں پورے خلوص اور ایمانداری سے عوام کی خدمت کرنی چاہیے۔
انہوں نے کابینہ کے تمام اراکین سے کہا کہ وہ میرٹ کی بنیاد پر لوگوں کی تقرری کریں اور اپنے زیر انتظام اداروں کے مینیجرز کو دوستی اور سیاسی وابستگی کی بنیاد پر منتخب کرنے سے گریز کریں۔
صدر پزشکیان نے کہا کہ ہر ایک کو یہ جان لینا چاہیے کہ انہیں قانون کے فریم ورک سے باہر کام کرنے کا حق نہیں ہے۔
اس اجلاس میں صدر کی تجویز پر حکومتی بورڈ کی منظوری سے ڈاکٹر فاطمہ مہاجرانی کو حکومت کا نیا ترجمان مقرر کیا گیا۔