مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی وزیر خارجہ اسرائیل کیٹس نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو مغربی کنارے سے عارضی طور پر نکالا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم جس طرح مغربی کنارے میں خطرات سے نمٹتے ہیں ویسا ہی ہونا چاہیے جیسا کہ غزہ کی پٹی میں ہمارے اقدامات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فوج گزشتہ رات سے جنین اور تلکرم کیمپوں میں وسیع آپریشن کر رہی ہے۔
انہوں نے ایران پر الزام عائد کہ وہ غزہ اور لبنان کی طرح مغربی کنارے میں بھی صیہونی رجیم کے خلاف مزاحمتی محاذ بنا رہا ہے۔
واضح رہے کہ مغربی کنارے پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے کے دوران 11 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جس کی گزشتہ 22 برسوں میں مثال نہیں ملتی۔