مہر نیوز کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ نے تہران میں آسٹریا کے سفیر وولف ڈائیٹرک ہیم کو طلب کر کے ویانا میں ایرانی سفیر کی طلبی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
ایرانی وزارت امور میں مغربی یورپ کے شعبہ کے ڈائریکٹر جنرل نے ملاقات میں کہا کہ حزب اللہ صیہونی قبضے کے خلاف ایک آزاد مزاحمتی تحریک ہے جو لبنان میں ایک فعال اور موثر سیاسی ڈھانچہ رکھتی ہے جس کی لبنان کی حکومت اور اس ملک کی پارلیمنٹ میں بھی باضابطہ موجودگی ہے۔
ایرانی سفارت کار نے آسٹریا کی وزارت خارجہ کے آج کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "یہ متنازعہ اقدام خطے کی معروضی حقیقتوں اور دونوں ممالک کے تعلقات کے منافی ہے۔"