ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ صیہونی حکومت کو ملنے والی آج کی شکست 2006 کی رسواکن شکست کی طرح تھی کہ وہ اس ذلت کو چھپا نہیں سکتی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سوشل پلیٹ فارم ایکس کے اپنے ذاتی پیج پر لکھا: لبنان کی حزب اللہ نے "اربعین آپریشن" کے دوران صیہونی حکومت کے حساس فوجی اور انٹیلی جنس مقامات کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ 

غاصب رجیم کی آج کی شکست 2006 کی شکست جیسی تھی کہ وہ اس ناکامی کو چھپا نہیں سکتی۔

انہوں نے لکھا کہ میں لبنان کی حزب اللہ کے اپنے مجاہدین بھائیوں اور لبنان کی مزاحمتی قوم خصوصاً جنوبی ضاحیہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔

لبنان کی حزب اللہ نے جنوبی بیروت پر صیہونی حکومت کے حملے اور اس تحریک کے سینئر کمانڈروں میں سے ایک شہید فواد شکر کے قتل کا بدلہ لینے کا پہلا مرحلہ کل صبح کے وقت شروع کیا۔ 

اندازوں سے اس کارروائی کے جاری رہنے کی نشاندہی ہوتی ہے اور لبنانی مزاحمت نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ ڈرون اور میزائل حملہ جاری رہے گا۔

لبنانی مزاحمت نے اس حملے میں 320 کاتیوشا میزائل اور درجنوں ڈرونز کا استعمال کیا اور صیہونی حکومت کے کئی انٹیلی جنس اور سیکورٹی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔