اتوار کی صبح لبنان کے جنوب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی طرف 300 سے زیادہ راکٹ اور ڈرون فائر کیے گئے۔

مہر نیوز کے مطابق، صہیونی میڈیا نے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے اتوار کی صبح ایک بیان جاری کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے ہاتھوں بیروت کے مضافات میں اپنے سینئر کمانڈر فواد شکر کے قتل پر ردعمل کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا۔
 
خبر رساں ذرائع نے بتایا کہ تل ابیب کے بین گورین بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بند کر دیا گیا ہے جب کہ مقبوضہ علاقوں کی تمام پروازیں روک دی گئی ہیں۔ 

صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی لبنان سے فائر کیے گئے درجنوں راکٹ مقبوضہ علاقوں پر گرے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین کی جانب کم از کم 320 راکٹ اور ڈرون داغے گئے۔ 

لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ گذشتہ سال اکتوبر کے اوائل سے غزہ  اور جنوبی لبنان کے خلاف قابض رجیم کی کھلی جارحیت اور وحشیانہ جرائیم کے جواب میں اسرائیلی رجیم کے فوجی ٹھکانوں پر باقاعدہ حملے کر رہی ہے۔