مہر نیوز کے نمائندے کے مطابق، پاکستانی بس حادثے میں زخمیوں کی تازہ ترین صورتحال اور شہداء کے جنازوں کی منتقلی کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس پاکستانی سفارتخانے کے نمائندے کی موجودگی میں یزد گورنر ہاوس میں منعقد ہوا۔
اس میٹنگ میں یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز اینڈ فرانزک میڈیسن کے حکام کی جانب سے پاکستانی سفارت خانے کی ٹیم کو زخمیوں اور شہداء کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔
ملاقات میں یزد گورنر ہاوس کے سول افیئرز کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر نے بروقت امدادی کارروائی کو سراہا۔
محمد جواد ابو الحسینی نے اس ملاقات میں حادثے کے متاثرین اور ہسپتال سے ڈسچارج ہونے والوں کی رپورٹ بھی پیش کی۔
اس ملاقات میں پاکستانی سفارتخانے کے نمائندے نے صوبائی حکام کی خدمات اور اقدامات کو سراہتے ہوئے صوبائی حکام کو سفیر کا تعریفی پیغام پہنچایا اور کہا کہ میں نے زخمیوں کی عیادت کی اور طبی خدمات کا جائزہ لیا، ان شاء اللہ جلد از جلد زخمیوں اور شہداء کے جسد ہائے کو پاکستان منتقل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سفیر آج رات یزد جائیں گے تاکہ اٹھائے گئے اقدامات کی ذاتی طور پر تعریف اور شکریہ ادا کریں۔