ایرانی فضائیہ کے ڈپٹی کواڈینیٹر بریگیڈیئر جنرل خوش قلب نے کہا کہ ملکی فضائیہ کی جانب سے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اربعین حسینی کے زائرین کی خدمت کے لئے مہران اور تمرچن بارڈر پر خدمات کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، ایرانی فضائیہ کے ڈپٹی کواڈینیٹر بریگیڈیئر جنرل خوش قلب نے کہا کہ ملکی فضائیہ کی جانب سے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اربعین حسینی کے زائرین کی خدمت کے لئے مہران اور تمرچن بارڈر پر خدمات کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

انہوں نے طبی اور غذائی خدمات کی فراہمی کے بارے میں کہا کہ موکبوں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر موصول ہونے والی اطلاعات کےمطابق خدمات فراہم کی جارہی ہیں اور اللہ کا شکر ہے کہ ابھی تک صورت حال سازگار اور تسلی بخش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فضائیہ کا موبائل باورچی خانہ روزانہ ایک ہزار سے زیادہ کھانے پکا کر امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی میزبانی کرتا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل خوش قلب  نے کہا کہ مہران اور تمرچین کی سرحدوں پر اربعین حسینی کے زائرین کے لئے ایرانی فضائیہ کی یہ خدمات 31 اگست تک جاری رہیں گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ آرمی ایئر ڈیفنس کے محکمہ صحت کی ڈسپیچ ٹیم جدید آلات اور ماہر عملے کے ساتھ  موبائل سروس کے ذریعے طبی خدمات  جیسے ادویات اور آپریٹنگ روم سروسز فراہم کر رہی ہے۔