مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے دارالحکومت بغداد کے فردوس اسکوائر پر نصب وال اسکرین پر اربعین حسینی کی مناسبت سے "کربلاء طریق الاقصی" کے عنوان سے درج عبارت بیت المقدس کی آزادی کا راستہ کربلاء بتاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ دلچسپ پیغام زائرین اور بیت المقدس کی آزادی کے متوالوں کے لئے مزاحمت کا کارآمد اور آبرو مندانہ راستہ دکھا رہا ہے۔