ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دشمن کی قید سے سرفراز ہوکر نکلنے والے دشمن کی زیادہ خواہی کے خلاف مزاحمت کی علامت ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے دشمن کی قید میں ظلم و ستم سہہ کر وطن واپس آنے والے آزاد شدگان کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دشمن کی قید میں ظلم و ستم برداشت کرنے والے ایران کے وقار کا تحفظ کرتے ہوئے دشمن کے خلاف مزاحمت کی علامت بن گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قیدیوں نے دشمن کی جیلوں میں اپنے ایمان، عزت اور قومی غیرت کی حفاظت کی اور دشمن کے سامنے سرنڈر ہونے سے انکار کیا۔

کنعانی نے کہا کہ اسلام اور ایران کے لئے قیدیوں کی قربانیاں قابل تعریف ہیں۔ ہم شہداء کی ارواح طیبہ پر درود بھیجتے ہیں۔