ایرانی اربعین کمیٹی کے شعبہ صحت کے سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستانی زائرین میں ڈینگی بخار یا دیگر موذی امراض کا کوئی نمونہ نہیں پایا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی اربعین کمیٹی کے شعبہ صحت کے سیکریٹری جنرل نے مہر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی زائرین کی آمد کے ساتھ ہی اربعین کمیٹی کی فعالیت جاری ہے۔ یہ سلسلہ زائرین کی پاکستان واپسی تک برقرار رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ زائرین کی آمد کے موقع پر میڈکل چیک کیا جاتا ہے۔ تاحال کسی زائر میں ڈینگی وائرس یا کسی بیماری کی علامت نہیں پائی گئی ہے۔