سابق صہیونی وزیر جنگ نے کہا ہے کہ نتن یاہو کابینہ اپنے اہداف کے حصول میں کامیاب نہیں ہوگی لہذا فوری انتخابات ضروری ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صہیونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ نتن یاہو کابینہ کے سابق وزیر جنگ بنی گینتز نے کابینہ کو کمزور اور غزہ میں اہداف کے حصول کو ناممکن قرار دیا ہے۔

اسرائیلی اخبار معاریو کے مطابق بنی گینتز نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں نتن یاہو کابینہ حکومت چلانے کی اہلیت نہیں رکھتی ہے۔ 

انہوں نے جلد انتخابات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو سیاسی دباؤ سے نکالنے کے لیے نئی حکومت کی تشکیل ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو داخلی سطح پر کئی مشکلات کا سامنا ہے ایسے میں اسرائیلی فوج کے اندر کسی نئی جنگی محاذ کھولنے کی طاقت نہیں ہے۔