مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل کے شہر ساؤ پالو میں مسافر طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں متعدد گھر تباہ ہوگئے۔
برازیل کے صدر لوئیز اناسیو کا کہنا ہے کہ طیارہ ساؤ پالو کے شہر ونہیڈو میں گر کر تباہ ہوا ہے، حادثے میں تمام مسافر ہلاک ہوسکتے ہیں۔
طیارے میں 58 مسافر اور عملے کے 4 افراد سوار تھے۔
رپورٹ کے مطابق طیارے نے 12:30 کے قریب اڑان بھری تھی اور ساؤ پالو کے نزدیک 1:30 بجے کے قریب سگنل منقطع ہوگیا تھا۔
طیارہ حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔
حادثے کی ویڈیو اور تصاویر سامنے آئی ہیں جس میں دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے جاسکتے ہیں۔