عرب سوشل ایکٹوسٹ نے سماجی نیٹ ورک ایکس پر اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے انتقام لینے کے ایرانی ردعمل سے متعلق لکھا ہے: ڈیڑھ ارب سنی مسلمان، ایک سنی سردار کے خون کا بدلہ شیعوں کی جانب سے لیے جانے کا انتظار کر رہے ہیں۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عرب سوشل ایکٹوسٹ نے سماجی نیٹ ورک ایکس پر اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے انتقام لینے کے ایرانی ردعمل سے متعلق لکھا ہے: ڈیڑھ ارب سنی مسلمان، ایک سنی سردار کے خون کا بدلہ شیعوں کی جانب سے لیے جانے کا انتظار کر رہے ہیں۔

حالیہ دنوں غاصب صیہونی حکومت کے قاتلانہ حملے میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد، ایران کے یقینی طور پر انتقام لینے کے ردعمل میں عرب سوشل میڈیا، اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت سے بھرپور ہے۔

واضح رہے عرب دنیا کے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے غزہ کے واقعات کے حوالے سے عرب رہنماؤں کی سازشی ردعمل پر مبنی روش پر تنقید کرتے ہوئے انہیں صیہونی حکومت کے جرائم میں شریک قرار دیا جا رہا ہے۔