لبنانی ذرائع ابلاغ نے کہا ہہے کہ صہیونی حملے کے بعد حزب اللہ کے کمانڈر فواد شکر کا جسد خاکی ملبے کے نیچے سے برامد ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کل رات صہیونی فوج کے حملے کے بعد حزب اللہ کے اعلی کمانڈر فواد شکر کا جسد خاکی ملبے کے نیچے سے برامد کیا گیا ہے۔

روسیا الیوم نے لبنانی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ بیروت کے نواحی علاقے ضاحیہ میں صہیونی فضائی طیاروں نے رہائشی عمارت پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں عمارت تباہ ہوگئی تھی۔

لبنانی اخبار النہار نے کہا ہے کہ ملبے کے نیچے سے دو لاشیں مل گئی ہیں جن میں سے ایک حزب اللہ کے کمانڈر فواد شکر کی ہے۔

حزب اللہ نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا ہے۔