امریکا کی سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے امریکی کانگریس سے غاصب اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب کو تاریخ کا بدترین خطاب قرار دیدیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی نشریاتی ادارے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پلوسی غاصب اسرائیلی وزیراعظم کے کانگریس سے خطاب کے موقع پر ایوان چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔

بعد ازاں انھوں نے میڈیا سے گفتگو میں نیتن یاہو کے کانگریس سے خطاب کو بدترین خطاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس خطاب کی تُک سمجھ نہیں آتی۔

خیال رہے کہ سابق اسپیکر نینسی پلوسی کے علاوہ چند اور ارکان اسمبلی نے بھی غاصب اسرائیلی وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں تقریر کا بائیکاٹ کیا تھا جب کہ مسلم خاتون رکن اسمبلی رشیدہ طلیب نے خطاب کے دوران احتجاجی پلے کارڈ اٹھایا ہوا تھا۔

پارلیمنٹ کے باہر بھی سیکڑوں کی تعداد میں مظاہرین موجود تھے جنھوں نے نیتن یاہو کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ پولیس نے 200 سے زائد مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا۔