ہنگری کے صدر نے مسعود پزشکیان کو ایران کے نویں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہنگری کے صدر نے مسعود پزشکیان کو ایران کے نویں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

تماس سوجوک نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں آپ کو اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان صدیوں پرانے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہت سے شعبوں بالخصوص ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں مسلسل فروغ پا رہے ہیں۔

میں آپ کی صحت سلامتی اور آپ کے ذمہ دارانہ کام میں کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔