مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ یہودی مذہبی رہنما اسحاق یوسف نے حریدی مذہب کے دینی مدارس میں زیر تعلیم طلباء کو اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے سے منع کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق حریدی مدارس کے طلباء کو فوج میں خدمات انجام دینے کا آرڈر جاری کیا گیا ہے تاہم اسحاق یوسف نے طلباء کو حکم دیا ہے کہ صہیونی فوج میں خدمات کے آرڈر سرعام پھاڑدیں۔
یاد رہے کہ اسحاق یوسف نے مارچ میں صہیونی حکام کو دھمکی دی تھی کہ اگر اسرائیلی فوج میں شمولیت پر مجبور کیا گیا تو اپنے پیروکاروں کے ساتھ اسرائیل کو خیر باد کہہ دیں گے۔
یہودی رہنما نے مزید کہا کہ لاوی قبیلہ کے لوگ فوج میں خدمات انجام دینے سے معاف ہیں۔ ان کو فوج میں جبری بھرتی کا عمل قابل قبول نہیں ہے ورنہ اجتماعی طور پر ٹکٹ خرید کر اسرائیل کو ترک کریں گے۔