مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سابق ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی مہم کے دوران قاتلانہ حملے کا شکار ہوگئے ہیں۔
امریکی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر پنسلوانیا میں انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کی گئی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق تقریر کے دوران ٹرمپ نے اچانک تقریر روک دی۔ اس دوران فائرنگ کی وجہ سے ان کے کان سے خون بہنا شروع ہوا۔
حادثے کے بعد پولیس افسر نے حملہ آور پر فائرنگ کردی جس سے حملہ آور مارا گیا۔ ذرائع کے مطابق حملے میں دو افراد مارے گئے ہیں۔
حادثے کے بعد ٹرمپ کے بیٹے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قاتلانہ حملے کے باوجود وہ کوششیں جاری رکھیں گے۔
ٹرمپ پر حملے کے بعد امریکی سیاستدان شدید ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔ ریپبلکن رکن کانگریس مائیک کولینز نے صدر جوبائیڈن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ پر حملے کا حکم صادر کیا ہے۔