نومنتخب ایرانی صدر نے نئی حکومت کی خارجہ پالیسی میں بیرونی ممالک کے ساتھ دوستی بڑھانے پر خصوصی توجہ دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کی خارجہ پالیسی کی بنیادی توجہ دوسرے ممالک کے ساتھ بات چیت، تعاون، مساوات اور باہمی احترام پر مبنی دوستانہ تعلقات کو بڑھانے پر مرکوز ہوگی

40 سے زیادہ ممالک کے رہنماؤں اور حکام کے ٹیلیفونک گفتگو اور پیغامات کا تبادلہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کی خارجہ پالیسی نئے افق کو کھولنے اور دوسری حکومتوں کے ساتھ بات چیت، تعاون، مساوات اور باہمی احترام پر مبنی دوستانہ تعلقات کو وسیع کرنے پر مرکوز ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ نئی حکومت پڑوسی ممالک کے ساتھ ہمہ جہتی تعلقات کو زیادہ سے زیادہ گہرا کرنے پر بھی بھرپور توجہ دے گی۔