ایرانی چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بیانیہ گام دوم انقلاب کے اہداف و مقاصد کے دائرہ میں عدلیہ، اجتماعی عدالت کی معاشرے میں توسیع کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کرے گی۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت‌الاسلام محسنی‌اژه‌ای نے آج صبح نومنتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے آفس میں انہیں ایک مرتبہ پھر سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نظام اسلامی کے کارکنان کی ذمہ داری ہے کہ ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر اور اپنی قابلیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مسائل کے حل اور انقلاب اسلامی کے بلند و بالا مقاصد کی تکمیل کیلئے کوشاں رہیں۔

اس ملاقات میں نومنتخب صدر پزشکیان نے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور لوگوں کے مسائل کے حل اور ملکی معیشت کی حالت کو بہتر بنانے نیز کرپشن کے خلاف سنجیدگی سے نظام کے ساتھ تعاون کرنے کے عزم پر بھی زور دیا۔