مہر خبررساں ایجنسی،دینی ڈیسک: ایران کے دوسرے صوبوں کی طرح سمنان کے بھی مومنین ماہ محرم کی تیاریوں کے سلسلے میں امام بارگاہیں اور عزاخانے آباد کررہے ہیں۔
شہداء خدمت کا چہلم اور ماہ محرم کا آغاز ہمزمان ہوا ہے جس کی وجہ سے غم میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ سمنان کے مومنین غمزدہ دلوں کے ساتھ محرم کے آغاز سے ہی مجالس کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں۔ گویا سمنان کے لوگوں کے دل چیر کر دیکھا جائے تو نام حسین لکھا نظر آئے گا۔
پہلی محرم کو ہی امام بارگاہوں اور عزاخانوں کا ماحول نہایت سوگوار ہے۔
صوبے کے مختلف شہروں اور قصبوں میں صبح سے شام تک مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ مسجد عابدینیہ میں میں نماز مغربین کے بعد سب سے بڑی مجلس ہوتی ہے جس کو صوبائی ذرائع ابلاغ میں خصوصی کوریج دی جاتی ہے۔
گلزار شہداء امامزادہ یحیی میں عشرہ محرم کے سلسلے میں مجلس ہوتی ہے جس سے حجت الاسلام فاطمی نیا خطاب کرتے ہیں۔
شاہرود میں بھی ملک کے دوسرے شہروں کی طرح محرم الحرام کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ دامغان میں حسینیہ ابالفضل میں پہلے عشرے کی مجلس ہوتی ہے۔