وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو اسلامی جمہوری ایران کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے وفاق ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو اسلامی جمہوری ایران کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایرانی قوم بھی مبارکباد کی مستحق ہے کہ جنہوں نے آیت اللہ شہید ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے جانشین کے طور پر مسعود پزشکیان کا انتخاب کیا ہے۔

انہوں نے ایران میں اسلامی نظام اور قیادت کی عالم اسلام کے لئے جرائتمندانہ پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوری میںنظام ولایت فقیہہ کے ثمرات ہیں کہ امام خمینی کے تربیت یافتہ علماءکی قیادت میں نظام ریاست جاری ہے۔ کبھی کوئی تعطل نہیں آیا۔ صدرمملکت جو بھی آیا ، اس نے نظام کے تحت ریاستی پالیسیوں کو جاری رکھا ہے

حافظ ریاض نجفی نے امید کا اظہار کیا کہ نئے صدر کی قیادت میں فلسطینی عوام کی مدد اور عالم اسلام کے لئے تمام پالیسیاں یقینی طور پر جاری رہیں گی چونکہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کے لیے دنیا بھر کی توقعات کا مرکز اسلامی جمہوریہ ایران اور رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای ہیں ۔ فلسطینی عوام کو ان سے بہت زیادہ توقعات ہیں۔دنیا جانتی ہے کہ فلسطینیوں نے جو بھی کامیابیاں حاصل کی ہیں، وہ سب ایران کی مرہون منت ہیں۔