ایرانی صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کے وقت میں تیسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ملک کے اندر اور باہر آج ووٹ ڈالا جارہا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق صبح آٹھ بجے شروع ہونے پولنگ میں کئی مرتبہ توسیع کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان محسن اسلامی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دور کی نسبت دوسرے دور میں ٹرن آؤٹ زیادہ رہا ہے۔ 

ٹرن آؤٹ کے بارے میں ایک اپ ڈیٹ دیتے ہوئے اسلامی نے کہا کہ شام 5 بجے تک 14 ملین سے زیادہ لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، جو کہ پہلے راؤنڈ کے مقابلے میں 20 لاکھ زیادہ ہے۔

دوسری جانب وزارت داخلہ کے حکام نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 58,000 سے زیادہ پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ کا عمل آسانی سے جاری ہے۔

ووٹنگ کے اوقات میں تیسری بار توسیع 

الیکشن کمیشن کی طرف سے رات 10 بجے ایک اعلان میں کہا گیا ہے کہ صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ کے اوقات کو تیسری بار رات 12 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔

ایران میں صدارتی انتخابات، ٹرن آؤٹ اب تک 5۔42 فیصد سے تجاوز کرگیا

 ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ہی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں شرکت 40 فیصد سے تجاوز کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق، صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 26,230531 افراد نے حصہ لیا۔ یہ ریکارڈ آج رات 9:00 تک ٹوٹ گیا۔

بیرون ملک ٹرن آؤٹ میں 20 فیصد اضافہ

الیکشن کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ بیرون ملک ووٹنگ کی شرح میں بیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اب تک بیرون ملک نمائندوں کے ذریعے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اکثر ممالک میں صدارتی انتخابات کے پہلے دور کی نسبت دوسرے دور میں زیادہ ووٹ ڈالا گیا ہے۔