مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے خلیل الحیہ کی سربراہی میں حماس کے وفد نے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس ملاقات میں فلسطین اور بالخصوص غزہ میں سیکورٹی اور سیاسی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں لبنان، یمن اور عراق میں مزاحمتی بلاک کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ جنگ کو روکنے کے لیے جاری مذاکرات میں تازہ ترین پیش رفت اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔