مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے عبوری صدر محمد مخبر نے جمعرات کے روز قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران صدر پوٹن نے کہا کہ ایران کے انتخابات کے نتائج سے قطع نظر ماسکو اور تہران کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
روس کی وزارت خارجہ کے مطابق، ماسکو اور تہران ایک جامع دوطرفہ تعاون کے معاہدے پر بات چیت کر رہے ہیں جو دو طرفہ تعلقات میں "بے مثال اضافے" کی عکاسی کرتا ہے۔
یاد رہے شنگھائی تعاون تنظیم کی بنیاد 2001 میں رکھی گئی تھی۔ حالیہ برسوں میں تنظیم کی اہمیت سامنے آئی ہے۔ تنظیم کے 9 مکمل رکن ممالک ہیں جن میں چین، بھارت، ایران، روس، قازقستان، کرغزستان، ازبکستان، پاکستان اور تاجکستان شامل ہیں۔