ایرانی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار قاضی زادہ ہاشمی نے انتخابات سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران میں کل جمعہ 28 جون کو صدارتی انتخابات ہورہے ہیں۔ امیدواروں کو انتخابی مہم کے لئے دیا گیا وقت آج صبح 8 بجے سے ختم ہوگیا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صدارتی امیدوار سید میر حسین قاضی زادہ ہاشمی نے انتخابات سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔

قاضی زادہ نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں لکھا ہے کہ انقلابی دھڑے کے درمیان اتحاد و اتفاق کو برقرار رکھنے کے لئے میں نے انتخابات سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ باقی تین امیدوار بھی کسی نکتے پر جلد متفق ہوجائیں گے۔

انہوں نے نگران کونسل، وزارت داخلہ اور الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ شہید صدر رئیسی کا راستہ جاری رہے گا۔