مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں 28 جون کو صدارتی انتخابات ہورہے ہیں۔ انتخابات میں حصہ لینے والے چھے امیدوار عوامی حلقوں میں جاکر لوگوں کا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
صدارتی امیدوار علی رضا زاکانی نے اپنا انتخابی منشور کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لئے عوام پر اعتماد کرتے ہوئے تمام تر وسائل سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید صدر رئیسی کی حکومت کے ساتھ مل کر بلدیہ تہران نے کئی اہم اور عوامی پروجیکٹ مکمل کئے ہیں۔ لوگوں کی رہائشی مشکلات کو حل کرنے کے لئے دو لاکھ سے زائد رہائشی مکانات کی تعمیر کا آغاز کیا گیا۔ ماضی کے تجربات کی بنیاد پر چار سالوں کی اندر عوام کی رہائشی مشکلات حل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں افراط زر کی شرح میں کمی لاکر غریب اور متوسط طبقے کی قوت خرید میں اضافہ کیا جائے گا۔