مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے معروف منقبت خوان شاہد علی بلتستانی نے معروف فارسی ترانہ "سلام فرماندہ" کی طرز پر ترانہ ریلیز کردیا ہے۔
اردو زبان میں جاری ہونے والے اس ترانے میں غزہ میں صہیونی مظالم کا شکار فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی ہے۔
ترانے میں عالمی استکبار سے برسرپیکار مقاومت کے علاوہ شہید ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے صدر رئیسی کی اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز پر کوششوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔
شاہد علی بلتستانی کی مقبولیت کے پیش نظر "فرماندہ سلام" ترانہ مختصر مدت میں عوام میں مقبول ہونے کا احتمال ظاہر کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ مزکورہ ترانہ پہلے ایران کے معروف مداح خواں محمد اسد اللہی نے فارسی زبان میں پیش کیا تھا۔