مہر نیوز کے مطابق، ایران کے 14ویں صدارتی انتخابات کے امیدوار جمعرات کی شام قومی ٹی وی پر مباحثے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کریں گے۔
28 جون کو ہونے والے ایران کے صدارتی انتخابات کے امیدوار جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے مباحثے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کریں گے۔
اس مباحثے میں صدارتی انتخاب کے تمام امیدواران مصطفی پور محمدی، مسعود پزشکیان، امیرحسین قاضی زادہ ہاشمی، علی رضا زاکانی، سعید جلیلی اور محمد باقر قالیباف حصہ لیں گے۔
صدارتی امیدواران ٹیلی ویژن مباحثے کے دوران ملک کے موجودہ مسائل کے لئے حل اپنے انتخابی ایجنڈے کی وضاحت کریں گے۔