مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، عشرہ ولایت و امامت کے آغاز کی مناسبت سے گناوہ بندرگاہ پر اعلی حکام اور عوام کی موجودگی میں ولایت کا سبز پرچم لہرایا گیا۔
اس موقع پر گناوہ شہر کے امام جمعہ حجت الاسلام سید عبدالھادی رکنی حسینی نے حکومتی اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا اور سب کو مبارک باد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ذاتی اور اجتماعی زندگی میں ائمہ علیہم السلام کو نمونہ عمل قرار دینا چاہئے اور ان کی راہ میں آگے قدم بڑھانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہئے کہ اپنی اولاد کی تربیت میں اسلامی تعلیمات اور اہل بیت کی زندگی کو نمونہ قرار دیں کیونکہ یہی بچے ہمارا مستقبل ہیں۔
اس موقع پر شہر گناوہ کے ادارہ برائے عشرہ ولایت و امامت کی طرف سے منقبت خوانی کا بہترین پروگرام منعقد کیا گیا۔