لبنان کی اسلامی مزاحمت نے صیہونی رجیم کے فوجی ٹھکانے خربہ ماعر پر ایک نیا حملہ کیا جس میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے صیہونی رجیم کے فوجی اڈے خربہ ماعر کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی رجیم کے اہم ٹھکانے خربہ ماعر کو متعدد خودکش ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔

دوسری طرف صہیونی فوج نے لبنان سے ڈرون حملوں کے نتیجے میں مغربی الجلیل کے علاقے غون میں  خود کش ڈرون کے دھماکے سے بڑے پیمانے پر آگ لگنے کی تصدیق کی ہے۔

فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی جانب سے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی لبنان کی حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں بھاری حملے کرکے صیہونی فوجیوں کو دھول چٹائی۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے بارہا اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے شمال میں اب بھی حزب اللہ کا قبضہ ہے اور صہیونی فوج اس علاقے میں بری طرح پھنسی ہے۔