مہر خبررساں ایجنسی نے قدس نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے محکمہ اسلامی اوقاف نے مسجد الاقصی میں نماز جمعہ میں کم از کم 30 ہزار فلسطینیوں کی موجودگی سے آگاہ کیا ہے۔
اس ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے داخلی راستوں پر صیہونی رجیم کے سخت حفاظتی پہرے اور فوجی اقدامات کے باوجود مختلف علاقوں سے تقریباً 30 ہزار فلسطینی نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد الاقصی پہنچے۔
مقامی ذرائع کے مطابق نمازی مسجد اقصیٰ کے صحنوں سے نکلتے وقت تکبیر بلند کرتے رہے جس پر قابض صیہونی فوج نے اشتعال میں آکر نہتے نمازیوں پر حملہ کیا