مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس میں تعیینات ایرانی سفیر علی رضا جلالی نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان اسٹریٹجک امور پر منصوبے کے تحت تعاون جاری ہے اور فریقین رواں سال کے دوران ہی متعلقہ حکام کے دستخط کے بعد معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان تعاون کے معاہدے کی معطلی کے بارے میں ایرانی خبر رساں اداروں میں شائع ہونے والی رپورٹ غلط ہے جو روسی حکام کے بیانات کے غلط ترجمہ کا نتیجہ ہے۔
علی رضا جلالی نے کہا کہ ایران اور روس دو سالوں سے معاہدے پر کام کررہے ہیں اور حتمی کاغذات کا تبادلہ کیا جارہا ہے۔ چونکہ معاہدے کو مختلف اداروں اور دفاتر سے گزرنا ہوتا ہے لہذا وقت لگے گا۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے کی کاپی اس وقت ایران کے پاس ہے اور امید ہے کہ متعلقہ ادارے اور حکام جلد از جلد اس پر کام مکمل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی اور روس کے وزرائے خارجہ نے بھی حالیہ ملاقات کے دوران معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا ہے۔