اردن آج غزہ کی پٹی کے لیے ہنگامی امداد سے متعلق ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کی ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اردن آج (منگل) غزہ کے لیے ہنگامی امداد سے متعلق ایک بین الاقوامی اجلاس کی میزبانی کررہا ہے۔

یہ کانفرنس اقوام متحدہ، اردن اور مصر کے تعاون سے بحیرہ مردار میں منعقد ہو رہی ہے جس میں مختلف ممالک کے سربراہان اور اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہیں۔

اس کانفرنس کے مقررین میں اردن کے بادشاہ، مصر کے صدر، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر شامل ہیں۔ عراقی وزیر اعظم بھی اس کانفرنس میں شرکت کے لیے آج صبح بغداد سے عمان کے لیے روانہ ہوئے۔