مہر خبررساں ایجنسی نے اطلس نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغانستان کے مقامی ذرائع کے مطابق صوبہ بدخشان کے یاوان شہر سے تعلق رکھنے والے دو شہری تاجک سرحدی محافظوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے ہیں۔
باخبر ذرائع نے بتایا کہ شولیر گاؤں کے 15 رہائشیوں کا ایک گروپ دریائے آمو کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ تاجک سرحدی فورسز نے انہیں روکنے کے لئے خبردار کیا۔ تاہم
15 افراد پر مشتمل اس مسلح گروپ کے متعدد ارکان کے فرار ہونے کے بعد تاجکستان کی سرحدی فورسز نے ان پر گولی چلائی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
تاہم تاجکستان کے حکام اور افغانستان کی عبوری حکومت نے اس معاملے پر ہنوز کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔