مونٹریال پولیس نے جمعرات کو میک گل یونیورسٹی میں جمع ہونے والے فلسطین کت حامی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

مہر نیوز کے مطابق شمالی امریکہ کی ریاست مونٹریال میں پولیس نے جمعرات کو میک گل یونیورسٹی میں جمع ہونے والے فلسطینی حامی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

پولیس نے ابتدائی طور پر سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کیں، لیکن جوں جوں احتجاج بڑھتے ہوئے کیمپس کے 
اسکوائر تک پھیل گیا، پولیس نے ہنگامہ آرائی کے خوف سے مزید نفری تعینات کر دی۔

الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق، احتجاج کے ایک گھنٹے بعد، پولیس، یونیورسٹی کی عمارت میں داخل ہوئی اور مظاہرین کا سامان وہاں سے ہٹا دیا۔

فلسطینی انسانی حقوق کے لئے جد وجہد کرنے والی مک گل یونیورسٹی کے طلباء نے ٹیلی گرام پر ایک تفصیلی بیان جاری کیا، جس میں یونیورسٹی کی جانب سے اسرائیل سے منسلک کمپنیوں سے علیحدگی کے مطالبات کو مسترد کرنے پر تنقید کی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "طلباء نے یونیورسٹی میں دوبارہ احتجاج کرنے کے لئے پھر سے خود کو تیار کر لیا ہے، جب کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے فلسطینی عوام کی نسل کشی کے لئے صیہونی رجیم کی فنڈنگ اور حمایت جاری رکھی ہوئی ہے حب کہ صیہونی افواج رفح میں پیش قدمی کرتے ہوئے مظالم کا ارتکاب کرتی ہیں اور میک گل کے منتظمین انتہائی بے شرمی سے اس قاتل رجیم کے ساتھ اپنے مالی اور تعلیمی روابط کو برقرار رکھتے ہیں۔"